ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بان کی مون نے دہلی کی صحت سہولتوں کی تعریف کی

بان کی مون نے دہلی کی صحت سہولتوں کی تعریف کی

Fri, 07 Sep 2018 22:48:58    S.O. News Service

نئی دہلی،07؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی میں صحت کے شعبے میں ہو رہی انقلابی تبدیلی کو دیکھنے کے لئے جمعہ کو اقوام متحدہ کے سابق جنرل سکریٹری بان کی مون اور ناروے کی سابق وزیر اعظم گرو ہارلیم سمیت دنیا کے کئی بڑے لیڈر یہاں پہنچے ۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور وزیر صحت ستیندر جین نے غیر ملکی وفد کو پیرا گڑی میں واقع دہلی کے پہلے محلہ کلینک اور پولیکلینک کا دورہ کرایا۔ محلہ کلینک دیکھنے کے بعد یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بان کی مون نے کہا کہ وہ دنیا کے کئی بڑے ممالک کا دورہ کر چکے ہیں لیکن انہوں نے جو آج یہاں دیکھا وہ حقیقت میں انوکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں دہلی سرکار کا محلہ کلینک ارو پالیکلینک ایک بہتر اور منظم سہولت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال کے پاس ابتدائی صحت کی دیکھ بھال میں بہت اچھا نظریہ ہے ۔ میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔گو ہارلیم برندلینڈ نے کاہ کہ یہاں دہلی میں محلہ کلینک کا دورہ کرنا بہت اچھا تجربہ ہے۔وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ دہلی اور ملک کے لئے فخر کا موقع ہے کہ اقوام متحدہ کے سابق جنرل سکریٹری بان کی مون اور ناروے کی سابق وزیر اعظم گرو ہارلیم بروٹ لینڈ محلہ کلینک دیکھنے پہنچے ہیں۔


Share: